Live Updates

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے اعلانات

منگل 3 جنوری 2017 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ئ کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز بدھ 4 جنوری 2017ئ سے بروز جمعہ 3 فروری 2017ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ مذکورہ بالا گروپس کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :