جمہو ریت کو ’’جانے ‘‘ اور وزیر اعظم نوازشریف کو ’’رہنے ‘‘نہیں دیں گے ‘قمر زمان کائرہ
‘آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پارلیمنٹ میں نواز شریف کا جینا دوبھر کر دیں گے‘بلاول بہت جلد احتجاجی جلسوں کے شیڈول کا اعلان کریں گے لیکن ہمارا احتجاج جمہوریت کو مضبوط کرے گا‘حکومت کی اپنی صفوں میں دہشت گرد موجود ہیں جنہیں باقاعدہ منتخب کروا کر اسمبلیوں میں لایا جا رہا ہے‘ (ن) لیگ نے رحیم یارخاں میں کروڑوں روپے کے ووٹ خریدکر جمہوریت کاقتل اور میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑا دی ہیں‘ جنوبی اور مرکزی پنجاب کے تنظیمی اجلاس کے بعد‘ مخدوم احمد محمود، ندیم افضل چن ،شوکت بسرا ، مصطفی نواز کھوکھرکے ہمراہ پر یس کانفر نس
منگل 3 جنوری 2017 23:42
(جاری ہے)
اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، ندیم افضل چن ،شوکت بسرا ، مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف نے جعلسازی سے قوم سے ووٹ لیا اور حکومت بنائی‘نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردینگے اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے‘لیکن دونوں وعدے ابھی تک وفا نہیں ہو سکے‘پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی لیکن موجودہ جمہوری حکومت عوام دشمن حکومت بن چکی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی نے سینٹ سے پاناما بل پاس کرایا ہے اب حکومت اس کو پارلیمنٹ سے منظور کرے جبکہ احتساب کا عمل شفاف نہیں ہو گا ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔آصف علی زرداری نے 27دسمبر کو شریف برادران کا واضع پیغام دیا ہے ہم جمہوریت کے خلاف نہیں ہم جمہوری لوگ ہیں ۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو جلد پارلیمنٹ کا حصہ بنے گے۔انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرار داد منظور کی اگر گزشتہ انتخابات میں ہماری حکومت بنتی تو اب تک جنوبی پنجاب صوبے کا وجود عمل میں آچکا ہوتا۔انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی بہت جلد تنظیمی اور انتخابی مہم کا آغاز کررہی ہے ‘چاروں صوبوں بشمول گلگت بلدستان میں پارٹی کا فال کیا جائے اور ناراض کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.