جی سی یونیورسٹی نے ایم ای/ایم ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا

منگل 3 جنوری 2017 23:49

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء)ناظم امتحانات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ایم اے /ایم ایس سی فرسٹ اینول 2016ء کے پرائیویٹ و الحاق شدہ کالجز کے طلبہ وطالبات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق کل 8022امیدواران نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ کل پاس ہونے طلبہ وطالبات کی تعداد 5518 ہے اس طرح کامیابی کا تناسب 68.79فیصد رہا۔