مظفرگڑھ میں سکول بس اور ٹرالی میں تصادم ،ایک بچہ جاں بحق،2 شدید زخمی

منگل 3 جنوری 2017 23:49

مظفرگڑھ ۔03جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) قصبہ سناواں میں سکول بس اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم میں ایک بچہ جاںبحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے قصبہ سناواں میں سکول جانے والی بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئی. شدید زخمی ہونے والا ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔جاںبحق ہونے والے قاسم کاتعلق جام پور سے تھا اور آٹھویں جماعت کا طالبعلم تھا بچے کا والد پارکوآئل ریفانری قصبہ گجرات میں ملازم ہے۔زخمی ہونے والے دو بچوں نادیہ اور اسماء کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ تھانہ سناواں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :