کراچی، ریڈزون میں جلسوں، جلوسوں پر 60 دن کیلئے پابندی

منگل 3 جنوری 2017 23:49

کراچی، ریڈزون میں جلسوں، جلوسوں پر 60 دن کیلئے پابندی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) ریڈزون میں جلسوں، جلوسوں پر 60 دن کیلئے پابندی محکمہ داخلہ نے کراچی کے ریڈزون میں جلسوں، جلوسوں اور مظاہروں پر ساٹھ دن کے لئے پابندی لگا دی ہے، نوٹیفکیشن جاری، بلاول ہاؤس چورنگی کو بھی ریڈ زون میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے ریڈ زون میں جلسوں، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں شامل علاقوں میں پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔ بلاول ہاؤس چورنگی اور اطراف کی سڑکوں کو ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ریلیوں اور جلسوں کی وجہ سے عوامی مشکلات کی پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :