کلمہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ،ٹریفک جام،گجومتہ تاکلمہ چوک تک میٹروبس سروس بند

پولیس اورمظاہرین میں تصادم،مظاہرین کی پکڑدھکڑ ،پولیس کی بھاری نفری اورواٹرکینن طلب،شہری بتائے گئے متبادل راستے اختیارکریں۔ٹریفک پولیس کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 4 جنوری 2017 15:53

کلمہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ،ٹریفک جام،گجومتہ تاکلمہ چوک تک میٹروبس ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04جنوری2017ء) :صوبائی دارلحکومت میں کلمہ چوک کے قریب احتجاجی مظاہرے کے نتیجہ میں ٹریفک کانظام بری طرح درہم برہم ہوگیا،گجومتہ سے کلمہ چوک تک میٹروبس سروس بھی بندکردی گئی۔پولیس نے ٹریفک کانظام بحال کروانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری اور واٹرکینن طلب کرلیا۔ پولیس اورمظاہرین میں تصادم ہوا۔پولیس نے کلمہ چوک میں مظاہرین کی پکڑدھکڑ بھی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اداروں نے مظاہرین کوروکنے کیلئے فیروزپورروڈ پرارفع کریم ٹاورکے پاس کنٹینرزلگادیے۔دوسری جانب احتجاجی مظاہرین کے باعث فیروزپورروڈ،لبرٹی،گلبرگ،مسلم ٹاؤن برکت مارکیٹ کی ملحقہ شاہراؤں پرٹریفک کاجام ہوگئی ہے۔احتجاجی ریلی کے باعث مال روڈ پربھی سڑکیں بلاک اور دکانیں بند کروادی گئیں۔گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔کلمہ چوک میں مظاہرین کیخلاف کاروائی کیلئے 2ایس پی، 10ڈی ایس پی، 25انسپکٹراور 1600اہلکارطلب کرلیے ہیں۔جبکہ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری بتائے گئے متبادل راستے اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :