حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے عرس کی تیاریں حتمی مراحل میں داخل

بدھ 4 جنوری 2017 20:38

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے عرس مقدس کی تیاریں حتمی مراحل میں داخل ، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی ہدایت پر دربار کا مہمان خانہ اور قوالی ہال کی توسیع اور تزئین و آرائس کا کام مکمل کر لیا گیا سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی نے دربار کے منصوبوں کی تکمیل پر تختی کی نقاب کشائی کی رواں مالی سال میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے ایوان اوقاف اور کمرشل پلازہ کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کر دیئے جلد دونوں منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا گزشتہ روز دربار سائیں سہیلی سرکار کے مہمان خانہ اور قوالی ہال سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل پر افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزادکشمیر کے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سید نظیر الحسن گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں محکمہ اوقاف کی جملہ اراضی قبضہ مافیا سے واگزاری کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر ایکشن پلان کی تیاری آخری مراحل میں ہے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت اراضی واگزاری میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت اور اثر رسوخ قبول نہیں کیا جائے گا آزادکشمیر بھر میں جملہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیاہے اور کوئی بھی غیر رجسٹرڈ دینی مدارس موجود نہیں ہیں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق نئے مدارس کی رجسٹریشن کی جار ہی ہے سائیں سخی سہیلی سرکار کے عرس مبارک کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دربار عالیہ سائیں سخیت سہیلی سرکار کے احاطہ میں موجود دفاتر کو منتقل کر کے مہمان خانہ کی تزین وآرائش اور ضروری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں ملک کے طول و عرض سے آنیوالے ہزاروں زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی ہدایات پر قوالی ہال کی تزین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے سرکاری اداروں میں محکمہ اوقاف واحد ادارہ ہے جو اپنے پائوں پر کھڑا ہے ادارہ کے چھ سو سے زائد ملازمین کو تمام سرکاری ملازمین کے مساوی مراعات فراہم ہو رہی ہیں درباروں پر اپنے وسائل سے تعمیراتی کام کروانے کے علاوہ ہزاروں سائلین کو لنگر کی سہولت اور دیگر فلاحی کاموں پر اخراجات کئے جا رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ناظم اعلیٰ اوقاف سردار طارق محمود ، ایگزیکٹو انجینئر گل جاوید بٹ ، نائب ناظم اوقاف محمد عزیز خان اور دیگر متعلقہ افیسران و اہلکاران اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔