کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہونے تک اپنی جہدوجہدجاری رکھیں گے

وزیرخوراک آزادکشمیر سیدشوکت علی شاہ کی ہٹیاں بالا مسلم لیگ(ن)کے وفد سے گفتگو

بدھ 4 جنوری 2017 20:41

ہٹیاں بالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) وزیرخواراک آزادکشمیر سیدشوکت علی شاہ نے ہٹیاں بالا مسلم لیگ(ن)کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی حدیں پارکررہا ہے اس وقت جو مظالم کشمیر کے نہتے مسلمانوں پرڈھائے جارہے ہیں ایسا دنیا میں کہیں بھی نہیں ہورہا ہے کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہونے تک اپنی جہدوجہدجاری رکھیں گے، آزادکشمیر اورپاکستان کی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی نوید ملے گی پارلیمانی پارٹی استحکام پاکستان کا دفاعی حصار ہیں پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے جس کے اثرات عوام پر آشکار ہو رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر بھی عملدرآمد جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، امت مسلمہ کی امیدوں اور آرزئوں کا محور و مرکز پاکستان ہے، ایٹمی پاکستان ہی امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور عالمی طاقتوں میں توازن کا ضامن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے پاکستان نے سیاسی، سفارتی سطح پر بھرپور حمایت کی ہے جس ہم اہلیان کشمیر کی جانب سے اہلیان پاکستان اور پاکستان کی جملہ سیاسی ،مذہبی،جماعتوں اور بالخصوص موجودہ حکومت مسلم لیگ ن کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی پذایرائی دلوانے کیلئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات پرسلام تحسین پیش کرتے ہیں انتخابی منشور کی ایک ایک شق پوری کی جائے گی اور عوام سے کیا جانے والا ایک ایک وعدہ نبھائیں گے پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث مسئلہ کشمیر اس وقت فلیش پوائینٹ بن چکا ہے بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ وادی میں بدترین ریاستی تشدد اور تاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جا رہا ہے موبوضہ وادی میں بھارت سرکار کی جانب سے تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ کیا گیا ہے بھارتی مقبوضہ وادی میں سنگین ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اس قدر انسانیت سوز ظلم وستم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اس تحریک نے مزید زور پکڑ لیا ہے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ کر انہیں ان کے پیدائشی حق خود ارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے قائد پاکستان محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں انتہائی موثر انداز میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے جس پر وہ لائق تحسین ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی میاں نواز شریف اہلیان کشمیر کیلئے خصوصی درد دل رکھتے ہیں اور اہلیان کشمیر بھی میاں محمد نواز شریف کیلئے دلی انس و محبت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے وزارت عظمیٰ کا قملدان سنبھالنے کے بعد آزاد کشمیر کے 22دورے کیئے ہیں یہ ان کی اہلیان کشمیر سے والہانہ محبت ہے وزیر اعظم پاکستان نے آزاد کشمیر میں حقیقی ترقی ،خوشحالی اور تمام حل طلب مسائل کے حل کیلئے ترقیاتی پیکج کو سی پیک منصوبے کے ساتھ جوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست کے باشعور عوام نے قائد پاکستان محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز سے متاثر ہو کر مسلم لیگ ن کو بھاری عوامی مینڈیٹ دیا جس پر ہم ایل کشمیر کے شکر گزار ہیں۔