میئر کراچی وسیم اختر کا دورہ کلفٹن

دو تلوار کے قریب نہر خیام نالے پرغیر قانونی پلاٹنگ کا انکشاف پلاٹ کی دیواریں گرا کر قبضہ ختم کرائیں گے، وسیم اختر کی یقین دہانی

بدھ 4 جنوری 2017 20:51

میئر کراچی وسیم اختر کا دورہ کلفٹن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) مئیر کراچی وسیم اختر کے دورے کے دوران کلفٹن دو تلوار کے قریب نہر خیام نالے پرغیر قانونی پلاٹنگ کا انکشاف ہوا ہے۔میئر کراچی وسیم اختر نے کلفٹن دو تلوار کے قریب نہر خیام نالیکا دورہ کیا، مئیرکراچی جب سڑک کی دوسری جانب گئے تو نالے پر غیر قانونی پلاٹنگ کا انکشاف ہوا، پلاٹ پر موجود گارڈ کو دروازے کھولنے کا کہا تو اس نے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

وسیم اختر کی تنبیہہ کے بعد گارڈ نے دروازہ کھولاتو غیرقانونی پلاٹنگ کا انکشاف ہوا۔مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ پلاٹ کی دیواریں گرا کر قبضہ ختم کرائیں گے۔میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا تجاوزات اور کچرے کے باعث نالہ بند ہوگیا ہے اور اس کی400 فٹ سے لمبائی کم ہوکر 100 فٹ رہ گئی ہے۔ کل سے نالے کی صفائی شروع کریں گے۔مئیرکراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں 80 فیصد نالوں پر تجاوزات قائم ہیں۔ واٹر بورڈ، کے ڈی ایا ور کے ایم سی کی مدد سے ان کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :