سرکاری و نجی ایمبولینسز کی باقاعدہ رجسٹریشن کا فیصلہ

بدھ 4 جنوری 2017 21:54

سرکاری و نجی ایمبولینسز کی باقاعدہ رجسٹریشن کا فیصلہ
ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء)حکومت پنجاب نے سرکاری و نجی ایمبولینسز کی باقاعدہ رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہی․ رجسٹریشن نہ کرانے والی ایمبولینسز کام نہیںکرسکیں گی ․ رجسٹریشن کا مقصد سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی اور این جی اوز کی ایمبولینسز اور ڈرائیوروں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنا ہی․ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمبولینسز کو امدادی سرگرمیوں کیلئے طلب کیاجاسکے گا ․ اس سلسلے میں ریسکیو 1122کو باقاعدہ ٹاسک دے دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

31جنوری تک رجسٹریشن نہ کرانے والی ایمبولینسز کو غیر قانونی تصور کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے مرکزی سٹیشن پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اور سٹیشن کوآرڈینیٹرز موجود تھے۔