شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کی تقریب کل بلاول ہائوس لاہور منعقد ہوگی

بدھ 4 جنوری 2017 23:11

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کی تقریب کل بلاول ہائوس لاہور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین و سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کے موقع پر چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی طرف سےکل ( جمعرات) 5جنوری 4:30بجے بلاول ہائوس بحریہ ٹائون لاہور میں تقریب منعقد ہوگی جس میں پارٹی کے سینئر رہنما اورکارکنان اپنے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔