2016میں ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کو 331046 کالز موصول ہوئیں

بدھ 4 جنوری 2017 23:23

مظفرگڑھ۔04جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی سال 2016کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کو 331046 کالز موصول ہوئیں. ادارے نے سال 2016 میں 3215 روڈ ٹریفک حادثات,125 فائر کیس, 138 وائیلنس کیس,29 ڈراوئنگ کیس, 7270 میڈیکل ایمرجنسی 9 بلڈنگ کلپس ایمرجنسی 1 سلنڈر بلاسٹ اور 2299 دوسری ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا.

جس میں سے 15 میجر ایمرجنسیز شامل ہیں.1122 مظفرگڑھ نے 17198 مریضوں کو ریسکیو کیا. 2016 میں ضلع میں کل3215 روڈ ایکسیڈنٹ ہوئی, جس میں 4421 افراد زخمی ہوئی, جن میں 3410 مرد اور 1011 خواتین شامل ہیں. ایکسیڈنٹ میں 93 افراد کی موقع پر موت ہوگئی. 2037 ایکسیڈنٹ تیز رفتاری, 867 بے احتیاطی, 128 غلط موڑ کاٹتے ہوئی, 31 ٹائر پھٹنی, 25 یوٹرن اور 127 دوسری وجوہات کی بنا پر ہوئی.

ان میں 2368 موٹر سائیکلز,380 کاریں, 627 رکشی, 43 بسیں, 83 وین اور 409 دوسری گاڑیاں شامل ہیں. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ مریضوں کے سپائنل انجری کے 76 ,ہیڈ انجری کے 592 ,ٹانگوں کا فریکچر693 اور ایک سے زیادہ فریکچر 250 کو ریسپانس کیا.انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے 2016 میں اپنی سروسز کو بڑھاتے ہوئے تحصیل علی پور میں ریسکیو 1122 کی سروس کا آغاز کر دیا.

جس کی افتتاحی تقریب میں موجودہ چیرمین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سید سبطین شاہ بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر عمران شمس موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ سال مختلف سیفٹی ٹرینگ کے زریعے مختلف تعلیمی اور نجی اداروں, معاشی اداروں اور کاروباری مراکز, فیکٹریز اور عام لوگوں میں بیسک لائف سپورٹ, فائر سیفٹی اور روڈ سیفٹی کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے 4 مئی 2016 کو انٹر نیشنل فائر فائٹر ڈے منایا اسی طرح ادارے نے یوم آزادی بڑے اہتمام سے منایا.ادارے نے 8 اکتوبر کو ڈیزاسٹر ڈے منایا اور ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا. اسی طرح 20 نومبر کو حادثات سے متاثرین کا عالمی دن منایا۔