سیشن کورٹ میں مقدمات اور پرانے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ای ریکارڈ روم قائم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 جنوری 2017 23:03

سیشن کورٹ میں مقدمات اور پرانے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ای ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04جنوری۔2017ء) سیشن کورٹ میں دائر ہونے والے مقدمات اور پرانے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ای ریکارڈ روم قائم، 40 کے قریب اہلکاروں کو ریکارڈ بنانے پر مختص کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ میں دائر اور ریکارڈ روم میں پرانے مقدمات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے سیشن جج لاہور کے حکم پر ایک کمرے میں ای ریکارڈ روم بنا دیا گیا جہاں 40 کے قریب اہلکاروں کو کیس کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے مختص کردیا گیا ہے، ای ریکارڈ روم بننے سے اب تک 3 لاکھ سے زائد مقدمات کو کمپیوٹر میں محفوظ کر دیا گیا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مقدمہ تلاش کرنا مشکل تھا مگر اب انہیں اس کام میں آسانی ہوگئی ہے، اب انہیں ڈیٹا آپریٹر سے مقدمے کی ساری معلومات مل جاتی ہے اور انہیں یہ بھی معلوم ہوجاتا ہے کہ مقدمہ کس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس کے علاوہ عدالتوں کے باہر لگی پیشی کی فہرست آویزاں کرنا بھی اہم اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :