قائد اعظم یونیورسٹی کے بعد ملک کے مختلف شہروں کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے بے دریغ استعمال کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 جنوری 2017 23:03

قائد اعظم یونیورسٹی کے بعد ملک کے مختلف شہروں کے سکولوں، کالجوں اور ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04جنوری۔2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے اجلاس میں قائد اعظم یونیورسٹی کے بعد ملک کے مختلف شہروں کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سروے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سمیت پانچ شہروں کے تعلیمی اداروں میں 9.2 فیصد طلباءجبکہ 4.1 فیصد طالبات منشیات کی عادی ہیں۔

رکن کمیٹی خالدہ پروین نے وزارت کیڈ کی رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کے تین ماڈل کالجز اور تین ماڈل سکولز میں منشیات کا استعمال عام ہے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سجاد حسین توری نے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کے لئے آئندہ اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد اور اینٹی نارکوٹکس حکام کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :