پاکستان اور چین دہرے معیار کی بجائے دہشت گردی کی برائی کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کریں ،بھارت کا انتباہ

ہمیں چین سے امید تھی کہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے دنیا کی آواز کو سنے گا اور دہشتگردی کے خطرات کو پہچانے گا،چین کو بھی دہشتگردی کے مسائل کا سامنا ہے ،بھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر

بدھ 4 جنوری 2017 23:31

پاکستان اور چین  دہرے معیار کی بجائے دہشت گردی کی برائی کو گہرائی سے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) بھارت نے پاکستان اور چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہرے معیار کی بجائے دہشت گردی کی برائی کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کریں ، ہمیں چین سے امید تھی کہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے دنیا کی آواز کو سنے گا اور دہشتگردی کے خطرات کو پہچانے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر پر پابندیوں کے حوالے سے چین کی جانب سے بھارتی درخواست کو مسترد کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چین سے امید تھی کہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے دنیا کی آواز کو سنے گا اور دہشتگردی کے خطرات کو پہچانے گا ۔

ہم امید کرتے ہیں کہ چین دہشتگردی کے حوالے سے دنیا کی آواز کو سنے گا یہ صرف بھارت کی آواز نہیں ۔ بھارتی وزیر مملکت نے کہا کہ چین دہشتگردی کے حوالے سے دہرے معیار کا مظاہرہ نہ کرے بلکہ وہ دہشتگردی کی برائی کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کرے ۔ چین کو بھی دہشتگردی کے مسائل کا سامنا ہے ۔ چین اسے سمجھنے کی کوشش کرے اور باہمی معاہدوں کے تحت ان پر عمل کرے ۔ ہمیں امید ہے کہ چین اس برائی کو سمجھنے کی کوشش کرے گا ۔ امید ہے کہ پندرہ ممبران میں سے چودہ اس پر متفق ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :