ملکہ کوہسار مری میں طویل انتظار کے بعد برفباری کے سلسلے کا آغاز، سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 4 جنوری 2017 23:42

ملکہ کوہسار مری میں طویل انتظار کے بعد برفباری کے سلسلے کا آغاز، سیاحوں ..

مری (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04جنوری2017ء) ملکہ کوہسار مری میں طویل انتظار کے بعد برفباری کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں اور اسلام آباد میں طویل خشک سالی کے بعد بارش ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ملک کے شمالی علاقہ جات میں برفباری کا بھی آغاز ہو گیا۔ سیاحوں کے سب سے پسندیدہ سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری کے سلسلے کا آغاز ہو گیا۔ برفباری کے آغاز پر سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :