بارانی زرعی یونیورسٹی میں پراجیکٹ مینجمنٹ کے عنوان پر منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

جمعرات 5 جنوری 2017 18:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پراجیکٹ مینجمنٹ کے عنوان پر منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد مہمان خصوصی تھے جنھوں نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور شرکاء سے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ اس سے نہ صرف یونیورسٹی ترقی کرے گی بلکہ ملک بھی ترقی کرے گا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جاتا رہے گا۔