آرمی چیف نے بھارت کاممکنہ سرجیکل اسٹرائیک کادعویٰ مسترد کردیا

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پردوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی بات کی تھی،پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کیلیے تیارہیں۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 جنوری 2017 18:53

آرمی چیف نے بھارت کاممکنہ سرجیکل اسٹرائیک کادعویٰ مسترد کردیا

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05جنوری2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کومسترد کردیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے انٹرویو میں پاکستان پر دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی بات کی تھی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بھارتی آرمی چیف کے انٹرویوپرردعمل دیتے ہوئے بھارت کےدوبارہ ممکنہ سرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کوبھی مسترد کردیا ہے۔پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلیے تیارہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف سرجیکل اسٹرائیک کادعویٰ کرکے خود کودھوکہ دے ہیں۔

متعلقہ عنوان :