تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس میں مختلف پروگرام میں داخلہ لینے کے لئے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو کا انعقاد ، 110امیدواروں کی شرکت

جمعرات 5 جنوری 2017 20:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء)تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس میں مختلف پروگرام میں داخلہ لینے کے لئے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو کل منعقد ہوئے جس میں 110امیدواروں نے شرکت کی۔گوادر کیمپس کے پہلے بیچ میں بی بی اے، بی ایڈ آنرز، اے ڈی ای،بی ایس آئی ٹی اور بی کام پروگرام میں داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کا انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوکل بروز جمعرات گوادر کیمپس میں منعقد ہوئے ۔

(جاری ہے)

کامیاب امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ گوادر کیمپس کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہیں۔کامیاب امیدواروںکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14جنوری2017تک داخلہ فیس حبیب بینک تربت برانچ یا گوادر برانچ میں یونیورسٹی کے اکاو،ْنٹ نمبر1040-7900-25001 میں جمع کرکے چالان کی کاپی گوادر کیمس کے شعبہ داخلہ میں جمع کرادیں۔چالان فارم مکران میں حبیب بینک کے برانچز، یونیورسٹی کے سٹی کیمپس تربت اور گوادرکیمپس میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کلاسز 16جنوری سے شروع ہوں گے۔مزید تفصیلات کے لئے ان نمبروں پر 0321619397103218090604 / کیا جا سکتا ہے۔