پیپلزپارٹی سٹی کا قائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے یوم پیدائش پرسالگرہ تقریب کا اہتمام

جمعرات 5 جنوری 2017 20:48

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی سٹی نے قائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے یوم پیدائش پرسالگرہ تقریب کا اہتمام کیا۔پیپلزسیکرٹریٹ میں منعقدہ سالگرہ تقریب کی صدارت پی پی سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری و سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ شیخ اظہر نے کی۔اس موقع پر ایل بی فاروقی،نصیر حیدری،صلاح الدین حمید قریشی،شیخ عبدالرئوف،چوہدری یاسر،سرداردانش،ذوہیب کولی،عمران اعوان،فاروق میر،جنیدمیر،احسن رشیدخان،چوہدری اسماعیل،عمیرمیر،احمدسواتی،صادق لالہ،نذیرحسین،طیب خان،حمزہ،ضیاء خواجہ،شہبازنقوی سمیت پی پی کے سابق عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعدادمیں موجودتھے۔

تقریب میں شہیدذوالفقارعلی بھٹو کی تاریخی خدمات پر زبردست الفاظ میںخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری و سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ شیخ اظہر نے کہاکہ قائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹو جنوبی ایشیاء کے عظیم ترین لیڈرتھے جن کی انتھک کوششوں سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقاربلندہوا اور پاکستانیوں کو عالمی دنیامیں پہچان ملی،انہوںنے کہاکہ ملک میں جمہوریت کا حقیقی انقلاب قائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹو لائے جب انہوںنے غریب کو بولنے کا حق دیا،انہوںنے کہاکہ قائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف اختیارکرتے ہوئے عالمی سطح پر کشمیریوں کی بہترین اندازسے ترجمانی کی۔

انہوںنے کہاکہ اگر بھٹو آج ہم میں موجود ہوتے تو پاکستان کاشمار دنیا کے ترقی یافتہ اور باوقار ممالک میں ہوتا۔انہوںنے کہ اگر شہید بھٹو ہم میں موجود ہوتے تو کشمیر کے عوام بھی ہمارے ساتھ آزادفضائو ں میں سانس لے رہے ہوتے۔انہوںنے کہا کہ قائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد محترم کی پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا مگر ملک دشمنوںنے انہیں بھی شہید کردیا۔

انہوںنے کہا آج سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور قائد پاکستان بلاول زرداری ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے برسرپیکارہین اور پاکستان کے باشعور عوام ان کی پشت پر کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وہ وقت آ نے والا ہے جب ایک بارپھر ملک میں پی پی کا ترنگا لہرائے گا اور خلق خدا راج کرے گی۔انہوںنے کہا کہ پی پی کے تمام کارکن آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے دست و بازو ہیں۔