پاکستان نے روس کی گوادرپورٹ استعمال کرنے کی درخواست منظورکرلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 جنوری 2017 20:24

پاکستان نے روس کی گوادرپورٹ استعمال کرنے کی درخواست منظورکرلی

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05جنوری2017ء) :پاکستان نے گوادرپورٹ استعمال کرنے کی روس کی درخواست منظورکرلی ہے،روس گوادربندرگاہ کے راستے اپنی اشیاء برآمدکرناچاہتاہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق پاکستان نے گوادرپورٹ استعمال کرنے کی روس کی درخواست باقاعدہ منظورکرلی ہے۔روس یوریشین اکنامک یونین کو سی پیک میں ضم کرنا چاہتاہے۔واضح رہے پچھلے سال2016 میں روس کے اعلیٰ سکویرٹی حکام نے گوادرپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے دورہ بھی کیا تھا۔اس موقع پرروس کے حکام نے پاکستان سے گوادرپورٹ استعمال کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :