پنجاب کے 12اضلاع کے ای ڈی اوز ایگری کلچر تبدیل

جمعرات 5 جنوری 2017 22:31

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) حکومت پنجاب نے پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کے تناظر میں 12اضلاع کے ای ڈی اوز (زراعت)کوتبدیل کرکے بطور ڈائریکٹرز ان کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

احکامات کے مطابق ای ڈی او زراعت لودھراں محمد گلزارکو ڈائریکٹر ایگریکلچر (اوایف ڈبلیو ایم) بہاولپور، ای ڈی اوزراعت ساہیوال اختر علی کو ڈائریکٹر ایگریکلچر (اوایف ڈبلیو ایم) گوجرانوالہ، ریجنل پروجیکٹ ڈائریکٹر پی آئی پی آئی پی ،راولپنڈی محمد اقبال کو ڈائریکٹر ایگریکلچر (اوایف ڈبلیو ایم)راولپنڈی،ای ڈی او زراعت پاکپتن ارشاد احمد کو ڈائریکٹر ایگریکلچر (اوایف ڈبلیو ایم)ساہیوال،ای ڈی او زراعت لیہ ظفر اللہ سندھو کو ڈائریکٹر ایگریکلچر (اوایف ڈبلیو ایم)ملتان،ای ڈی او زراعت راجن پور سیف الرحمن کو ڈائریکٹر ایگریکلچر (اوایف ڈبلیو ایم)ڈیرہ غازی خان،ای ڈی او زراعت لاہور آصف اقبال کو ڈائریکٹر ایگریکلچر (اوایف ڈبلیو ایم)فیصل آباد،ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر (واٹرکورسز)پی آئی پی آئی پی،لاہور راشد حمید کو ڈائریکٹر ایگریکلچر (اوایف ڈبلیو ایم)لاہور،ریجنل پروجیکٹ ڈائریکٹر پی آئی پی آئی پی ،ملتان منشا علی کو ڈائریکٹر ایگریکلچر (اوایف ڈبلیو ایم)سرگودھا،ڈائریکٹرواٹر منیجمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور ڈاکٹر مقصود احمد کو ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر (واٹرکورسز)پی آئی پی آئی پی لاہور،ای ڈی او زراعت بہاولنگر ڈاکٹر حبیب اللہ حبیب کو ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور اور ای ڈی او زراعت سرگودھا مرزا افتخار احمد چغتائی سے کرنٹ چارج واپس لیکر ان کی تعیناتی بعد میں کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :