انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات2017ء کے آن لائن داخلوں کاشیڈول جاری

جمعرات 5 جنوری 2017 22:34

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ ، سیکنڈ و لسانیات سالانہ امتحان 2017کے آن لائن داخلہ کیلئے شیڈول جاری کر دیاہے جس کے تحت امتحانات 6مئی سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 16جنوری سے 13فروری تک ، دوگنا فیس کے ساتھ 14فروری سے 27فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 28فروری سے 7مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے والوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرکا سنٹر الاٹ کیا جائے گا۔ یہ بات کنٹرولرامتحانات کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے ۔