مولانا فضل الرحمن کے پتے کا کامیاب آپریشن

جمعرات 5 جنوری 2017 22:48

مولانا فضل الرحمن کے پتے کا کامیاب آپریشن
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے پتے کا کامیاب آپریشن لاہور کے نجی ہسپتال میں ہو گیا مولانا محمد امجد خان،مولانا لطف الرحمن نے بتا یا کہ مولانا کو گذشتہ رات لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا انہوں نے بتا یاکہ کے مولانا کے پتے کے اپریشن کا فیصلہ ڈاکٹرو ں نے ایک ماہ قبل کیا تھا لیکن ملک بھر میں جماعتی مصروفیات کی وجہ سے مولانا نے اس کو مؤخر رکھا آج ڈاکٹروں نے ان کے پتے کا کامیاب اپریشن کیا مولانا امجد خان ،مولانا لطف الرحمن،مولانا اسعد محمود نے مزید بتا یاکہ مولانا فضل الرحمن اپریشن کے بعد اب بہت بہتر ہیں معالجین نے اس کو تسلی بخش قرار دیاہے مولانا عبد الغفور حیدری ،حاجی اکرم خان درانی ،مولانا محمد امجد خان،مولانا لطف الرحمن ،مفتی ابرار احمد،مولانا عبید الرحمن،مولانا اسعد محمود ،صاحبزادہ اسجد محمود اور دیگر نے جماعتی احباب اور قوم سے مولانا کی مکمل صحت یابی کے لیئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :