شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی جانب سے ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات 2014کے نتائج کا اعلان

جمعرات 5 جنوری 2017 23:19

سکھر۔5جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورنے ایم ایڈ (ماسٹرز آف ایجوکیشن) کے سالانہ امتحانات 2014کے نتائج کا اعلان کر دیا، سید مہدی شاہ راشدی ناظم ِ امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق یہ امتحان جولائی 2016میں لئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا نتیجہ جاننے کیلئے اپنے متعلقہ ایجوکیشن سینٹرز سے رابطہ قائم کریں۔