ڈائریکٹر زراعت(توسیع)چوہدری عبدالحمید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

جمعرات 5 جنوری 2017 23:30

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء)ڈائریکٹر زراعت(توسیع)چوہدری عبدالحمید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔اس سے قبل وہ ای ڈی او زراعت(توسیع)کے عہدہ پر تعینات تھے اورسسٹم کی تبدیلی کے بعد وہ بطور ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد ڈویژن کے محکمانہ انچارج ہونگے۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی انہوں نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرززراعت(توسیع)ودیگر افسران سے میٹنگ کی جس کے دوران زرعی ترقی سے متعلقہ امورزیربحث آئے۔

ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے ہدایت کی کہ گندم کی فصل کی زیادہ سے زیادہ پیداوارکے حصول کیلئے کاشتکاروں کی ہرممکن رہنمائی کی جائے ۔اس سلسلے میں فیلڈ سٹاف کی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داریوں کی متقاضی ہے جنہیں محنت اور جانفشانی سے محکمانہ فرائض انجام دینے چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی مراعات میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور کسان پیکج پر اس کی روح کے عین مطابق عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سے کہا کہ وہ اپنے دائرہ کار میں جعلی کھادوں وزرعی ادویات کی روک تھام کے لئے جامع اور موثراقدامات کریں اس ضمن میں کھادوں وادویات کے سٹورز کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے۔انہوں نے کہا کہ دالوں کی کاشت،فروٹ فلائی مینجمنٹ،ٹنل طریقہ کاشت اوردیگر زرعی پروگرامز کی موثرنگرانی ہونی چاہیے اس ضمن میں کاشتکاروں سے مکمل رابطہ رکھیں اور انہیں جدید طریقہ کاشتکاری اورپیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے تربیتی پروگرامز کا دائرہ وسیع کیاجائے تاکہ بہترین سروس ڈلیوری سے محکمہ کی ساکھ اورزرعی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔