زمین کی زرخیزی سے آگاہی حاصل کرکے سونا اگلتی فصلیں پیدا کی جاسکتی ہیں، سیکرٹری زراعت پنجاب

جمعہ 6 جنوری 2017 15:24

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ زمین کی زرخیزی سے آگاہی حاصل کرکے ہی کسان کے بکھیرے ہوئے بیج سونا اگلتی ہوئی فصلیں پیدا کرسکتے ہیں، دنیا بھر میں زمین کے بارے آگاہی حاصل کرنا زراعت کا بنیادی اصول ہے اور ہم بھی اس اصول پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ محکمہ زراعت پنجاب نے کسانوں کو زمین کے بارے رہنمائی فراہم کرنے کے لئے صوبہ بھر سے مٹی کے 2لاکھ 50ہزار نمونہ جات حاصل کیے، مٹی کے تجزیے کی افادیت سے آگاہی کے لیے محکمہ زراعت کے افسران کسانوں کو زمین کے متعلق بہترین معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہیں تاکہ وہ زمین کی ساخت و زرخیزی کے مطابق ہی فصل اگائیں۔

انہوں نے کہاکہ 04 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ پانچ سال کی مدت میں مکمل ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید تحقیق سے دوری زرعی پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ محنتی کسان کھیت میں ڈھیلے نہیں بلکہ ملکی معیشت کی راہ میں حال رکاوٹوں کو توڑتا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ کاشتکاروں کو فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات اور سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :