چناری،گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

جمعہ 6 جنوری 2017 16:54

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) شدید بارش کے باعث روڈ پر پھسلن ہٹیاں بالا کے قریب ڈبر کیلاں کے مقام پر کار کھائی میں جا گری ایک شخص جاں بحق گاڑی تباہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کار نمبر 73گائوں ڈبر کیلاں سے ہٹیاں بالا آرہی تھی کہ ڈبر کیلاں کے مقام پر پھسلن کے باعث کھائی میں جا گری جس کے باعث گاڑی کا ڈرائیورشیخ محمد حسین موقعہ پر جاں بحق ہوگیاحادثہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد موقعہ پر پہنچ گئی اور انھوں نے جاں بحق ہو نے والے شخص کی نعش نکالی اور ورثاء کے حوالہ کی

متعلقہ عنوان :