مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

جمعہ 6 جنوری 2017 17:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے اس نوجوان کو ضلع کے علاقے ماچھواہ میں گلزار پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھا اور وہ فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :