مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری و لینڈ سلائیڈنگ ، سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت معطل

لائن آف کنٹرول کراس کر نے والی57مال بردار ٹرک آر پار پھنس گئے ،تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان

جمعہ 6 جنوری 2017 18:17

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری و لینڈ سلائیڈنگ جمعہ کے روز ہو نے والی سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت معطل لائن آف کنٹرول کراس کر نے والی57مال بردار ٹرک آر پار پھنس گئے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے جمعہ کے روز ہو نے والی دو طرفہ تجارت کو ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معطل کر دیا دو طرفہ تجارت کی معطلی سے آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جانے والی22مال بردار ٹرکوں کو چکوٹھی ٹریڈ سنٹر پر روک دیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر سے آنے والی35مال بردار ٹرکوں کو سلام آباد اوڑی کے ٹریڈ سنٹر پر کھڑا کر دیا گیا موسم صاف ہونے کی صورت میں اب یہ مال بردار ٹرک آئندہ ہفتے منگل کے روز لائن آف کنٹرول کراس کریں گے دو طرفہ تجارت کی معطلی کے باعث دونوں اطراف کے تاجروں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :