روس کا پاکستان کی جانب جھکا ئو بھارت کیلئے مایوسی کا سبب اورسلامتی کیلئے دھچکا ثابت ہوگا،بھارتی اخبار

جمعہ 6 جنوری 2017 18:17

روس کا پاکستان کی جانب جھکا ئو بھارت کیلئے مایوسی کا سبب اورسلامتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ روس کا پاکستان کی جانب جھکا ئو بھارت کی سلامتی کے لیے دھچکا ثابت ہوگا، چین کی طرح روس بھی ہر معاملے پر پاکستان کی سن رہا ہے۔

(جاری ہے)

معروف بھارتی اخبار ’’انڈیا ٹوڈے گروپ‘‘ کے آن لائن بلاگ پر جاری ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ ستائیس دسمبر کو ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں روس، چین اور پاکستان نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں داعش کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار لکھتے ہیں کہ روس کا پاکستان کی طرف جھکا اور پاکستان، چین اور روس کے تعلقات کا نیا پہلو بھارت کے لیے مایوسی کا سبب ہے۔اخبار کے مطابق روس کی سفارتی کوشش جاری ہے کہ افغانستان میں داعش سے نمٹنے کے لیے طالبان کا استعمال کیا جائے جو روس اور بھارت تعلقات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، روس پاکستان کے معاملے میں بھارت کے موقف کو بھی ہر بار مسترد کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :