مظفر آباد،ذوالفقار علی ملک ڈائریکٹر جنرل وزیراعظم سکرٹریٹ تعینات

جمعہ 6 جنوری 2017 18:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) حکومت آزادجموںوکشمیرنے ذوالفقار علی ملک ساکنہ کوٹلی آزادکشمیرکو ڈائریکٹر جنرل درگریڈ بی20- وزیراعظم سکرٹریٹ تعینات کردیا ہے ۔اس حوالہ سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جموں وکشمیر کونسل کے نو منتخب ممبر سردار عبدالخالق وصی نے ذوالفقار علی ملک کو ڈائریکٹر جنرل وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے مسلم لیگ ن کے ایک اہم کارکن کوتعینات کیا ہے۔

انہوں نے ذوالفقار علی ملک کو ان کی جماعتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر، سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بھی ذوالفقار علی ملک کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :