برازیل کی جیل میں تازہ ہنگامی آرائی، 33 قیدی ہلاک

جمعہ 6 جنوری 2017 21:27

برازیل کی جیل میں تازہ ہنگامی آرائی، 33 قیدی ہلاک

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) برازیل کی ایک جیل میں تازہ ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں33قیدی مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ایک جیل میں تازہ ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں33قیدی مارے گئے۔

(جاری ہے)

ملک کے ایمیزون ریجن میں واقع اس جیل میں جمعہ، چھ جنوری کی صبح جھڑپیں شروع ہوئیں، جن پر قابو پایا جا چکا ہے۔ پانچ روز قبل ہی برازیل کی ایک جیل میں دو متحارب گروہوں کے قیدیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں 56 قیدی مارے گئے تھے۔ اس جنوبی امریکی ملک میں جیل کے نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جہاں سکیورٹی کے موثر ہونے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :