وقت،حالات،اور ضروریات انسان کی سوچ کی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں، وسیم احمد

جمعہ 6 جنوری 2017 22:18

وقت،حالات،اور ضروریات انسان کی سوچ کی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں، وسیم ..
ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء)مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے جوائنٹ سکریٹری وسیم احمد نے کہا کہ وقت،حالات،اور ضروریات انسان کی سوچ کی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں، مگر عظیم ہوتی ہیں وہ قومیں اور افرادجوکٹھن اور مشکل حالات میں بھی اپنی قوم اورنظریات کا سودانہیں کرتے۔وسیم احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ لاکھ مظالم اور جبرکے باوجودآج بھی مہاجر نظریہ اور انکے حقوق سے کسی طور دستبردار ہونے کو تیار نہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مہاجرمخالف قوتوں کی جانب سے بے شمار ریاستی مظالم اور جبر کے باوجود مہاجر قوم اور اسکے نظریہ کو مٹانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

وسیم احمد نے کہا کہ آج ایک با پھر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں مہاجر قومی موومنٹ میں شمولیت اس کی کامیابی کی دلیل ہے ،جبکہ وہ دن دور نہیں جب نا صر ف کراچی بلکہ پورے ملک میں رہنے والے اردو اسپیکنگ افراد کی نمائند ہ جماعت بن کر ابھرے گی۔

(جاری ہے)

وسیم احمد عارضی بیت الحمزہ پر لیگل ایڈ کمیٹی کے ارکین کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ اس بات سے کسی کو انحراف نہیں کہ حق اور سچ کی راہیں کٹھن اور مشکل ضرور مگر بلاآخر کامیابی انہی کے مقدر میں آتی ہے جوتکالیف کے باوجوداپنی سوچ کو مثبت انداز میں قوم کے اجتماعی مفادات کی تکمیل میں صرف کرتے ہیں۔

وسیم احمد نے کہا کہ آج ایک بار پھر مہاجر نوجوانوں کوسازش کے تحت گمنامی کے اندھیروں میں جھونکنے کیلئے گھناونی سازش رچائی جارہی ہے، جو مہاجر قومی موومنٹ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی، جس کیلئے نوجوانوں کو قلم کو اپنا ہتھیاراور اپنی تہذیب پر کاربندرہنا ہوگا۔#