ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویںجماعت کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 6 جنوری 2017 23:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویںجماعت سائنس وجنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) ضمنی امتحانات سال 2016کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا ہے کہ سائنس گروپ میں30ہزار3سو66امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی تھی،30 ہزار 292امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ ان امیدواروں میںسی17ہزار 286 نے کامیابی حاصل کی، اس طرح کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مجموعی طور پر شرح 57.06 فیصد رہی۔

اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 2ہزار 466امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 2ہزار 462امیدوار شریک ہوئے۔ان امیدواروں میں سی1ہزار 289امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پر کامیاب امیدواروں کی شرح52.36 فیصد رہی۔اسی طرح جنرل گروپ پرائیویٹ امیدواروں کے اعداد و شمار کے مطابق 1ہزار 550نے رجسٹریشن کروائی ،1ہزار 544امیدوار شریک ہوئے ۔ان طلبہ و طالبات میں سی849امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پرکامیابی کی شرح 54.99فیصد رہی۔

متعلقہ عنوان :