سی پیک کی جھلک،کراچی میں چینی سیلزگرلزنے موبائل فونزفروخت کرناشروع کردیے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 جنوری 2017 20:58

سی پیک کی جھلک،کراچی میں چینی سیلزگرلزنے موبائل فونزفروخت کرناشروع ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06جنوری2017ء) :سی پیک منصوبے کے اثرات واضح نظرآناشروع ہوگئے ہیں،کراچی کی سڑکوں پرچینی خواتین نے کھلے عام موبائل فونزفروخت کرناشروع کردیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی خواتین نے کراچی کی مختلف سڑکوں اورعلاقوں کھلے عام چینی کمپنیزکے موبائل فون فروخت کرناشروع کردیے ہیں۔چینی سیلزگرلزجہاں پربھی سستااور معیاری موبائل فروخت کرنے کیلئے کھڑی ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

وہاں پرنوجوانوں اور لوگوں کامجمع لگ جاتاہے۔شہریوں کاکہناہے کہ چینی سیلزگرلزجوموبائل فروخت کررہی ہیں وہ نوکیاموبائل کی کاپی ہیں۔بعض لوگوں کاکہناہے کہ مہنگاموبائل سستے میں فروخت کررہے ہیں۔ایک طرف چینی لڑکیوں کا اس طرح کھلے عام موبائل فون فروخت کرناسی پیک منصوبے کی جھلک دکھائی دیتی ہے جبکہ دوسری جانب ان کیلئے سکیورٹی رسک بھی ہے۔ اس حوالے سے دیکھیے تفصیلی ویڈیو:

متعلقہ عنوان :