وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر وزیر داخلہ کا ایکشن، منظم مہم چلانے کا ا علان

جمعہ 6 جنوری 2017 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر وزیر داخلہ کا ایکشن، منظم مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف منظم طور پر مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو بھی تمام ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف مہم میں جہاں کہیں بھی اے این ایف کی ضرورت ہو تو ان سے بھی مدد لی جائے، وزیر داخلہ نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم کی کامیابی کے لیے شہری بھرپور تعاون کریں۔ہمیں اپنے بچوں کومنشیات سے محفوظ رکھنا ہے۔ معصوم بچوں کو منشیات کی طرف دھکیلنے والے قومی مجرم ہیں۔ترجمان وزارت دا خلہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز پیرسے ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :