راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی پرحکومتی منشاءبھی شامل ہوگی۔خواجہ آصف

پانامالیکس عوامی مسئلہ نہیں،نیشنل ایکشن پلان میں کامیابیاں ملیں،2018میں انتخابات انہی مسائل پرلڑے جائیںگےجو2013 میں تھے۔وزیردفاع کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 جنوری 2017 21:46

راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی پرحکومتی منشاءبھی شامل ہوگی۔خواجہ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06جنوری2017ء) :وفاقی وزیردفاع اورپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ جنرل(ر)راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی پرسوں ترسوں ہوئی،جس میں حکومتی منشاء بھی شامل ہوگی،تعیناتی کے لیے باقاعدہ کلیئرنس ہوتی ہے،پاناما لیکس عوامی مسئلہ نہیں،نیشنل ایکشن پلان میں کامیابیاں ملی ہیں،2018میں انتخابات انہی مسائل پرلڑے جائیںگےجو2013 میں تھے۔

انہوں نے آج نجی ٹی وی کے پروگرام نیاپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس عوامی مسئلہ نہیں۔جو الزام لگارہے ہیں ان کی اپنی ساکھ کیا ہے ؟ اول اور آخر میرا پیمانہ ووٹ ہے۔ان کے الزامات سے ہمیں کوئی سیاسی نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2012سےپوچھ رہا ہوں عمران خان چندہ جمع کرتے ہیں حساب کیوں نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

جنہیں آج دہشتگرد کہا جارہا ہے ،ان کی وائٹ ہاؤس تک رسائی تھی۔

نیشنل ایکشن پلان میں کامیابیاں ملی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کی توجہ ہے۔جہاں جہاں ضرورت ہو،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پوری امہ کو برما سے فلسطین اور کشمیر تک کے مسائل پر متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 2018میں بی ان مسائل پر انتخابات لڑے جائیں گے جو 2013 میں تھے۔2018میں پاناما کا مسئلہ نہیں ہوگا،اس کا عوام کی زندگیوں سے کوئی تعلق نہیں۔