نومنتخب امریکی صدرکابیرون ممالک تعینات سفیروں کوعہدہ چھوڑنےکاحکم

اوباما دورکے تمام سفیرمیری افتتاحی تقریب تک عہدےچھوڑدیں،ڈونلڈٹرمپ کاحکم جاری کردیاگیا،میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 جنوری 2017 21:54

نومنتخب امریکی صدرکابیرون ممالک تعینات سفیروں کوعہدہ چھوڑنےکاحکم

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06جنوری2017ء):نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ممالک تعینات امریکی سفیروں کوعہدےچھوڑنےکاحکم جاری کردیاہے،اوباما دورکے تمام سفیرمیری افتتاحی تقریب تک عہدےچھوڑدیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے حکم جاری کیاہے کہ ان کے صدارتی عہدہ سنبھالنے سے قبل بیرون ممالک تعینات امریکی سفیراپنے عہدے چھوڑ دیں۔ نیوزی لینڈ میں تعینات امریکی سفیرمارک گلبرٹ کاکہناہے کہ احکامات ٹرمپ کی عبوری ٹیم نےجاری کیے۔جس کے باعث میں 20 جنوری کو عہدہ چھوڑرہاہوں۔