پنجاب بھر میں کپاس کی بوائی پر 15 اپریل تک کے لئے پابندی عائد کر دی گئی

فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کاشکاروں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی

ہفتہ 7 جنوری 2017 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) پنجاب بھر میں کپاس کی بوائی پر 15 اپریل تک کے لئے پابندی عائد کر دی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو دفعہ 144 کے تحت سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

موسمیاتی تبدیلوں کے باعث کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے جس کے سبب روئی کی برآمداد تو درکنار مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے رواں سیزن میں بھی لگ بھگ 40 لاکھ کاٹن بیلز کی درآمدات پر تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ کرنے پڑیں گے۔

ان تمام حالات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے کپاس کی بوائی کو 15 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلامیہ میں کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کپاس کی بوائی اس سے پہلے شروع نہ کریں۔ بصورت دیگر فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کاشکاروں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :