کاشتکار پندرہ اپریل سے قبل کپاس کی بوائی نہ کریں ، زرعی ماہرین نے خبردار کردیا

ہفتہ 7 جنوری 2017 16:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) زرعی ماہر ین نے کپاس کے کاشتکاروں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ 15اپریل سے قبل کپاس کی بوائی نہ کریں سے کیونکہ قبل ازوقت کپاس کی فصل پر ممکنہ طور پر رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ سے کپاس کا پوراعلاقہ متاثر ہوسکتا ہے اور کپاس کے کاشتکاروں کے لئے سنگین صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جس پرحکومت پنجاب کی ہدایت پر فیصل آباد سمیتپنجاب بھرکے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرزنے کپاس کی قبل از وقت کاشت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے دفعہ144نافذ کردی ہے ،آن لائن کو محکمہ زراعت پنجاب بتا یا ہے کہ فیصل آباد سمیتپنجاب بھرکے اضلاع میں قبل ازوقت کپاس کی فصل پر بوائی پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، کپاس کے کاشتکار 15اپریل سے قبل کپاس کی بوائی نہ کریں بصورت دیگر ان فصل تلف کردی جائے گی اوردفعہ144کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد کپاس کے کسان کوبروقت بوائی کے بارے کسان کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کپا س کی بہتر فصل حاصل کرسکے۔۔ ترجمان نے مزید کہا کہ قبل از وقت کپاس کی کاشت نہ صرف مجموعی طور پر کپاس کی پیداوار کے ہدف کے رستے میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے بلکہ کپاس کے کاشتکاروں کے لئے کی گئی محفوظ اور عصری تقاضوں کے مطابق بنائی گئی حکمت عملی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

کپاس کی پیداوار میں کمی کی ایک وجہ قبل از وقت کاشت ہے اس لئے کپاس کے کاشتکار 15اپریل سے قبل کسی صورت کپاس کی کاشت نہ کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت وقتاً فوقتاً کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے کسانوں کو آگاہی فراہم کرتا ہے اور اس حوالے سے مختلف لائحہ عمل مرتب کئے گئے ہیں ۔جن پر عمل کرکے کسان بہترین پیداوار حاصل کرسکتا ہے۔ اس انتباہ کا مقصد کپاس کے کاشتکاروں کو درست سمت میں رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کپاس کی بھرپور پیداوار حاصل کرسکیں۔