انتظامیہ یونیورسٹی کا تحقیقی معیار بلند کرنے پر اپنی توانائیاں استعمال کر رہی ہے‘ ترجمان پنجاب یونیورسٹی

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنی بھرپور توانائی تحقیقی و تدریسی معیار کو بلند کرنے پر استعمال کر رہی ہے ۔ اگر انتظامیہ نے پرانے مسائل کھول لئے تو ہماری توجہ ہٹ جائے گی اور امن و امان کی صورتحال پیدا ہو جائے گی ۔اس وقت ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ہماری سمت تحقیق کی جانب ہو اور انتظامیہ نہیں چاہتی کہ ایسا ماحول پیدا ہو جس سے محاذ آرائی کی فضا پیدا ہو اور انتظامیہ یونیورسٹی کا ماحول پر امن رکھنا چاہتی ہے تا کہ اساتذہ اور طلباء تعلیم و تحقیق پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور طلباء تنظیم کے درمیان کسی قسم کی ڈیل کا تاثر درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قصے پرانے عہد میں ہوئے ہیں اور اسی وقت انہیں حل ہو جانا چاہئے تھااور اس وقت یہ مناسب نہیں ہے کہ ان معاملات کو کھولا جائے اور کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے تحقیق کو فوکس کرنا ہے اور معیار کو بلند کرنے کا جو نعرہ لگایا گیا ہے اس پر کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین یونیورسٹی کی ترقی کا ایجنڈا لے کر آئے ہیںاور وہ اپنی تمام توانیاں تحقیقی معیار کو بلند کرنے کے لئے اور یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین یونیورسٹی میں شامل کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :