رائے ونڈ ،بھنگ کا اڈاموت بانٹنے لگا ، ایک اور نوجوان بھنگ پی کر ہلاک، ہلاکتیں تین ہوگئیں

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:37

رائے ونڈ ،بھنگ کا اڈاموت بانٹنے لگا ، ایک اور نوجوان بھنگ پی کر ہلاک، ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) رائیونڈ بابا بہار شاہ قبرستان میںبھنگ کا اڈاموت بانٹنے لگا قبل ازیں دو افراد ،گزشتہ روز ایک نوجوان بھنگ پی کر ہلاک، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سٹی مانگا روڈ بابا بہار شاہ قبرستان کے قریب با با منظورنامی شخص نے کئی سالوں سے قبرستان میںبھنگ کا اڈا بنا رکھا ہے جہاں 50روپے میں بھنگ کا پیالہ فروخت کیا جاتا ہے اور ایک دن میں 100سے زیادہ افراد بھنگ خرید کر پی رہے ہیں جس میں نوجوان نسل بھی شامل ہے ،گزشتہ روز ذوار حسین نامی نوجوان جس کی عمر 30سال تھی ڈیرہ سے بھنگ لے کر پی اور ڈیرہ میں ہی زندگی بھر کیلئے سوگیا،اہل علاقہ کی اطلاع پر تھانہ سٹی رائیونڈ کی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی، دریں اثناء بھی اسی اڈا پر دوافراد بھنگ پی کر ہلاک ہو چکے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ رائیونڈ اس طرح کے کئی اڈے قائم ہو چکے ہیں جہاں بھنگ فروخت ہو رہی ہے اور ملنگ بن کر بھنگ کے ساتھ ساتھ ،شراب ،افیون اور چرس بھی فروخت کی جاتی ہے اور نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے کئی گھر اجڑ چکے ہیں لیکن ذمہ دار افسران انکو نہیں روک سکے ۔

متعلقہ عنوان :