مری میں برفباری، سیاح ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں میں قید ہوکر رہ گئے

36 ہزار گاڑیاں مری میں داخل، 1 گھنٹے کا سفر پانچ گھنٹے میں طے ہونے لگا

ہفتہ 7 جنوری 2017 23:00

مری میں برفباری، سیاح ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں میں قید ہوکر رہ گئے
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) مری میں برف باری دیکھنے آنے والے سیاح ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں میں قید ہوکر رہ گئے۔ 1 گھنٹے کا سفر پانچ گھنٹے میں طے ہونے لگا 36 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں موسم سرما کی برف باری کا نظارہ دیکھنے والے سیاحوں کی بری تعداد پہنچ گئی اور ہفتہ کے روز 36 ہزار گاڑیاں مری پہنچ گئیں برف میں پھسلن اور ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی میلوں دور تک لائنیں لگ گئیں اور ایک گھنٹے کا سفر لوگوں نے ٹریفک جام کے باعث پانچ گھنٹے میں طے کیا ٹریفک پولیس نیمری آنے والے سیاحوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ برف باری کے باعث پھسلن ہے مری آنے والے سیاح گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کم کرکے سفر کریں۔ (عابد شاہ)