وزیراعظم نوازشریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون ، استنبول میں دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس

ہفتہ 7 جنوری 2017 23:07

وزیراعظم نوازشریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون ، استنبول میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے استنبول میں دہشتگردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلی فون رابطہ کرکے ترکی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دکھ اور سکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہم اس موقع پر ترکی دکھ سمجھ سکتے ہیں،ترکی پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔وزیراعظم نے استنبول میں دہشتگردی سے متاثر ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :