2022 میں دو ستاروں کے ٹکراؤ سے آسمان روشن ہو جائے گا

ہفتہ 7 جنوری 2017 23:50

2022 میں دو ستاروں کے ٹکراؤ سے  آسمان روشن ہو جائے گا

ماہرین فلکیات کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ 2022 میں دوستاروں کے ٹکراؤ سے کچھ عرصہ تک رات کے وقت آسمان کافی روشن رہے گا۔ دونوں ستارے ٹکراؤ سے بہت زیادہ روشنی خارج کریں گے، جس سے یہ کچھ عرصہ تک آسمان پر سب سے چمکدار ستارہ ہوگا۔

(جاری ہے)


ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ 2013 سے ان ستاروں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے مدار کی رفتار وقت کے ساتھ ساتھ تیز سے تیز تر ہوتی جا رہی ہے اور وہ ایک دوسرے کے قریب بھی آتے جا رہے ہیں۔دو سال کے مطالعے کے بعد ماہرین نے امریکی فلکیاتی سوسائٹی کی میٹنگ میں بتایا کہ دونوں ستاروں کے ٹکراؤ کا نتیجہ سرخ نووا(Red Nova) کی شکل میں نکلے گا۔