افغان تنازعہ ، پاکستان ، چین اور روس اتحاد ایک مثبت امن اقدام ہے ، چائنا مارننگ پوسٹ
مجوزہ اتحاد وسطی ایشیاء میں نمایاں طاقت کے طورپر امریکہ کی جگہ لے سکتا ہے مجوزہ اتحاد پیچیدہ مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا چاہتا ہے تا ہم اہم سٹیک ہولڈرز نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے گذشتہ ماہ ماسکو میں متعارف کئے جانیوالے گروپ میں علاقائی طاقتوں ایران اور ترکی کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ایران اور روس کے ساتھ طالبان کے بڑھتے مراسم افغانستان میں بغیر اعلانیہ جنگ کے بارے میں تشویش پیدا کررہے ہیں
اتوار 8 جنوری 2017 16:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) روس کی قیادت میں منصوبہ جس میں چین اور پاکستان شامل ہیں جو افغانستان کی خانہ جنگی کا سیاسی تصفیہ چاہتا ہے کے ایسے سفارتی اتحاد بننے کا امکان ہے جو وسطی ایشیاء میں نمایاں قوت کے طورپر امریکہ کی جگہ لے سکتا ہے ۔یہ بات چینی جریدہ سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اتوار کو ایک رپورٹ میں بتائی ہے ۔
جریدہ نے اس اتحاد کو ایک ایسا مثبت اقدام قرار دیا ہے جو پیچیدہ مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا چاہتا ہے تا ہم اس بارے اہم سٹیک ہولڈرز کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ، اس گروپ بندی کا انکشاف گذشتہ ماہ کے اواخر میں ماسکو میں تیسرے اجلاس کے بعد کیا گیا اور ممکن ہے کہ اس کو توسیع دے کر اس میں علاقائی طاقتیں ایران اور ترکی کو بھی شامل کیا جائے جنہوں نے افغانستان کے بارے میں مذاکرات سے قبل مذاکرات میں روس کے ساتھ چین کے بارے میں الگ سہ فریقی گروپ قائم کیا ہے ، افغان حکومت نے ماسکو اجلاس کے بارے میں غصے کے رد عمل کا اظہار کیا ، اسے اس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اجلاس نے پری ڈائیلاگ مذاکرات میں شامل طالبان کی اہم شخصیات کی نقل و حرکت کے بارے میں اقوام متحدہ کی پابندیوں میں نرمی کی تجویز پیش کی تھی ، اس سے اقوام متحدہ سے طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کو بلیک لسٹ قراردینے کیلئے نومبر میں کابل کے مطالبے کی تردید ہو گئی ، کابل نے یہ مطالبہ اس لئے کیا کیونکہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے امن مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ، اس کے برعکس ماسکو میں سہ فریقی مذاکرات میں کابل کے ساتھ مذاکرات کے لئے طالبان کی دو پیشگی شرائط میں سے ایک کی صدائے باز گشت سنائی دی جس کا اعادہ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قبل ازیں دسمبر میں کیا تھا ، دوسری شرط افغانستان سے امریکی قیادت والی نیٹو افواج کی واپسی ہے ، روس اور ایران کے ساتھ طالبان کے بڑھتے ہوئے مراسم افغانستان میں بغیر اعلانیہ جنگ کے بارے میں پریشانی کو ہوا دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.