سبی، قبائلی شخصیت میر بیگ محمد رند انتقال کرگئے،ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں چاکر قلعہ میں سپردخاک

اتوار 8 جنوری 2017 17:50

سبی، قبائلی شخصیت میر بیگ محمد رند انتقال کرگئے،ہزاروں سوگواروں کی ..

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) سبی کی قبائلی شخصیت میر بیگ محمد رند انتقال کرگئے مرحوم کو ہزاروں سوگواروںکی موجود گی آبائی قبرستان چاکر قلعہ سبی میں سپردخاک کردیا گیا مرحوم کی رسم سوئم (آج) بروز سوموار صبح 11بجے کلی رند آبادلونی روڈ سبی میں ادا کی جائے گی مرحوم بیگ محمد کھلوائی رند میر پنل خان رند، مغل خان رند کے والد عبدالغنی رند ، عبدالفتاح رند اور میوہ خان رند کے چچا تھے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ان کے گھر لونی روڈ سبی میں جاری ہے ۔