Live Updates

بہاولپور ، تحریک انصاف کا جلسہ ایک بارپھر شدید بدنظمی کا شکار ،متعدد کارکنان زخمی

جلسے کے آغاز میں کارکنان خاردار تاریں پھلانگ کر سٹیج کے پاس پہنچ گئے ، عمران خان کے جاتے ہی کارکنوں نے سٹیج پر دھاوا بول دیا ، ٹی وی چینلز کے مائیک اور دیگر سامان اٹھا کر چلتے بنے ،جلسے کی انتظامیہ کارکنوں کے سامنے بے بس نظر آئی

اتوار 8 جنوری 2017 18:10

بہاولپور ، تحریک انصاف کا جلسہ  ایک بارپھر شدید بدنظمی کا شکار ،متعدد ..

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بہاولپور میںجلسے کے شروع اور آخرمیں کارکنوں کی جانب سے ایک بار پھر شدیدبدنظمی کا مظاہر دیکھنے میں آیا،جلسے کے آغاز میں متعدد کارکنان خاردار تاریں پھلانگ کر سٹیج کے پاس پہنچنے کی کوشش میں متعدد زخمی ہوگئے جبکہ جلسے کے اختتام پر عمران خان کے جاتے ہی کارکنوں نے سٹیج پر دھاوا بول دیا اور ٹی وی چینلز کے مائیک اور دیگر سامان اٹھا کر چلتے بنے ،جلسے کی انتظامیہ کارکنوں کے سامنے بے بس نظر آئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوارکو پاکستان تحریک انصاف کے بہاولپور میںجلسے کے دوران ایک مرتبہ پھر کارکنوں کی جانب سے شدیدبدنظمی دیکھنے میں آئی ۔جلسے کے آغاز پر کارکنوں نے رکاوٹیں اور خاردار تاریں عبور کرکے سٹیج کے قریب پہنچ گئے، اس ددوران متعدد کارکن خاردار تاروں میں پھنس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے سٹیج پر کھڑے ہو کر کارکنوں کو تسلی دی،آگے بڑھنے کی کوشش میں متعدد کارکنوں کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔بعد ازاں جلسہ ختم ہونے کے بعدعمران خان کے جاتے ہی کارکنوں نے بدنظمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سٹیج پر دھاوا بول دیا،کارکن سٹیج سے سامان اور ٹی وی چینلز کے مائیک بھی اٹھا کر لے گئے جبکہ جلسے میں تحریک انصاف کی انتظامیہ ہتھ چھٹ کارکنوں کے سامنے بے بس نظر آئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات