امریکی تھنک ٹینکس کے کہنے پر پرویزمشرف کشمیر پر آئوٹ آف باکس بات کرتے تھے ، وہ امریکیوں کے کہنے پر کشمیر پر نیا فارمولا لائے ، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’’راء‘‘ الطاف حسین کو سپورٹ کرتی ہے

برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 8 جنوری 2017 22:20

امریکی تھنک ٹینکس کے کہنے پر پرویزمشرف کشمیر پر آئوٹ آف باکس بات ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ امریکی تھنک ٹینکس کے کہنے پر پرویزمشرف کشمیر پر آئوٹ آف باکس بات کرتے تھے ، وہ امریکیوں کے کہنے پر کشمیر پر نیا فارمولا لائے ، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’’راء‘‘ الطاف حسین کو سپورٹ کرتی ہے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں لارڈ نذیر نے کہا کہ امریکیوں نے مشرف کو کشمیر پر ہٹ کر بات کرنے کا کہا ۔

وہ کشمیر پرنیا فارمولا بھی امریکیوں کے کہنے پر لائے اس لئے مشرف ہمیشہ کشمیر پر آئوٹ آف باکس بات کرتے تھے ۔ میں ان لوگوں سے مل بھی چکا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے انڈین ایجنسی ’’را‘‘ کے ایک بندنے نے بتایا کہ ہم الطاف حسین کو سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ پاکستان کشمیریوں کو سپورٹ کرتا ہے اس لئے ہم کراچی میں لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے مفاد میں یہ بات نہیں ہے کہ وہ پورے انڈیا کی مخالفت مول لے کر الطاف حسین کے منی لانڈرنگ کیس پر فیصلہ سناتی کہ اس میں ’’را‘‘ ملوث ہے اس لئے الطاف حسین کو بری کردیا گیا۔لارڈ نذیر نے کہا کہ میری ذاتی انفارمیشن کے مطابق لندن فلیٹس میں شریف خاندان کی 2006 سے پہلے کی رہائش ہے ۔ اس کے بہت سارے ثبوت موجود ہیں ۔ یہ پراپرٹی ان کے پاس 90 کی دہائی سے ہے اور ان کی کمپنیز بھی تبھی سے ہیں ۔